پاکستان میں حج آپریشن ڈیجیٹلائز، موبائل ایپ متعارف

12-23-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان میں حج آپریشن ڈیجیٹلائز کردیا گیا، وزارتِ آئی ٹی نے ایپلی کیشن متعارف کروادی۔

نگراں وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی عمر سیف اور وزیرِ مذہبی امور انیق احمد نے موبائل ایپلی کیشن کا اجرا کیا۔ پاک حج موبائل ایپ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے تیار کی ہے جس کے ذریعے عازمینِ حج کو تمام معلومات باآسانی میسر ہوں گی۔ عمر سیف کا کہنا ہے کہ عازمینِ حج کی درخواست، مناسکِ حج کی ادائیگی اور واپسی تک تمام معلومات ایپ میں شامل ہیں،  ایپ میں حج گروپ کی معلومات، تربیتی شیڈول اور سعودی عرب میں رہائش سے متعلق معلومات بھی فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عازمینِ حج ایپ کے ذریعے رقم کی ادائیگی اور حج مقامات کے لائیو نقشے اور لوکیشن سے آگاہ رہ سکیں گے۔