اے این ایف کارروائیاں: 912 کلوگرام منشیات برآمد،4 خواتین سمیت 10ملزمان گرفتار

12-23-2023

(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا منشیات کی سمگلنگ کےخلاف کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے، 10کارروائیوں میں912 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرکے 4 خواتین سمیت 10ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق لاہورایئرپورٹ پرسعودی عرب جانے والے مسافر کوگرفتار کر لیا گیا، ملزم کے پیٹ سے58 آئس بھرےکیپسول برآمد کیے گئے ہیں۔ ملتان ایئرپورٹ پرمسافرکے پیٹ سے52 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کیے گئے، ملزم پروازنمبر پی اے 812 کےذریعے شارجہ کے لیے روانہ ہورہا تھا۔  لاہورایئرپورٹ پر کارگو آفس سےآسٹریلیا کیلئے بُک پارسل سے 5 کلو آئس برآمد کر لی گئی۔  کراچی میں کوریئرآفس میں سعودی عرب کیلئے بُک پارسل سے4.5 کلو آئس برآمد کی گئی۔  چمن کےعلاقے کلی شین تالاب کےقریب خالی مکان سے148.7 کلوچرس برآمد کر لی گئی۔ بائی پاس روڈ جیکب آباد پرلاوارث ٹرک سے 620 کلو چرس برآمد کی گئی۔ گوادرکےعلاقے سر دشت سے 118 کلو چرس برآمد کی گئی۔ اسی طرح 26 نمبرچونگی اسلام آباد کے قریب 4 خواتین سے مجموعی طور پر6 کلوچرس اور 1 کلو آئس برآمد کی گئی۔  بُرہان انٹرچینج اٹک کے قریب گاڑی میں موجود 2ملزمان سے4.2 کلو چرس ،عسکری پارک کوئٹہ کے قریب 2 ملزمان سے 2کلو چرس اور 2 کلو آئس برآمد کی گئی ہے۔ گرفتارملزمان کےخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔