ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.51 فیصد کی معمولی کمی

12-22-2023

(لاہور نیوز) ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ، ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 42 اعشاریہ60 فیصد پر رہی۔

 وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 18 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ حالیہ ہفتے کے دوران انڈوں کی قیمتوں میں 10.42 فیصد، آگ جلانے والی لکڑی کی قیمتوں میں 1.23 فیصد ، پیاز کی قیمتوں میں 1.19 فیصد، دال مونگ کی قیمتوں میں 0.58 فیصد، دال چنا کی قیمتوں میں 0.79 فیصد، دال مسور کی قیمتوں میں 0.38 فیصد جبکہ ایل پی جی کی قیمتوں میں0.26 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق آلو کی قیمت میں 13.17 فیصد کمی، ٹماٹر کی قیمت میں 3.45 فیصد، چینی کی قیمت میں 1.60فیصد، گندم کے آٹا کی قیمت میں 0.33 فیصد، چکن کی قیمت میں 0.13 فیصد، ٹوٹا چاول کی قیمت میں 0.11 فیصد، کوکنگ آئل کی قیمت میں 0.07 فیصد، پٹرول کی قیمت میں 4.91 فیصد جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل آئل کی قیمت میں 4.68 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔