مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا
12-22-2023
(ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت1800 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 19 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1543 روپے اضافے سے ایک لاکھ 88 ہزار 443 روپے ہوگیا ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونا 19 ڈالر اضافے سے 2074 ڈالر فی اونس ہے۔پاکستان میں سونے کی عالمی قدر 20 ڈالر پریمیم شامل کر کے 2074 ڈالر فی اونس ہے۔