سٹاک مارکیٹ میں مندی، کاروباری کا منفی رجحان رہا
12-22-2023
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رحجان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا، سٹاک ایکسچینج میں مندی کے بعد 100 انڈیکس 988 پوائنٹس کمی کے ساتھ 61 ہزار 705 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ سٹاک مارکیٹ میں آج 8 ارب 79 کروڑ 44 لاکھ 64 ہزار 937 روپے مالیت کے 33 کروڑ 35 لاکھ 54 ہزار 752 شیئرز کا لین دین ہوا ہے۔