ماہرہ خان نے اپنی سالگرہ کے موقع پراپنے بچپن کی تصویر شیئر کردی،اداکارہ کا جذباتی پیغام وائرل
12-22-2023
(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی 39 ویں سالگرہ کے موقع پراپنے بچپن کی چھوٹی بچی (ماہرہ خان) کے لیے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کردیا۔
رپورٹ کےمطابق ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنے بچپن کی تصویر پوسٹ کی جس کے کیپشن میں ایک طویل نوٹ لکھا، اداکارہ نے اپنےبچپن کی چھوٹی بچی (ماہرہ خان) سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ “تم ایک بہادر چھوٹی لڑکی ہو، آج میں آپ کی ہمت، محنت، خواب، آنسو اور مسکراہٹوں کی وجہ سے اس مقام پر ہوں”۔ اداکارہ نے کہا کہ “مجھے افسوس ہے کہ میں بچپن میں آپ کا خیال نہیں رکھ سکی لیکن میں اب آپ کو دیکھ رہی ہوں، آپ کی طاقت اور مایوسی کو محسوس کرتی ہوں، آپ نے ہمیشہ اپنی ذات سے سب کو خوش کیا”۔ اُنہوں نے کہا کہ “آپ میرا وہ حصہ ہو جو محبت، خوابوں اورچھوٹی چھوٹی چیزوں میں خوشی تلاش کرنے پر یقین رکھتا ہے، میں ہمیشہ آپ کی مشکور رہوں گی، ہر خوشی اور غم میں آپ کے لیے حاضر رہوں گی”۔ آخر میں اُنہوں نے چھوٹی ماہرہ خان کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ “یہ ہماری سالگرہ ہے، آپ میرے ساتھ تھیں اور ہمیشہ رہیں گی”۔ واضح رہے کہ ماہرہ خان نے رواں سال یکم اکتوبر کو اپنے قریبی دوست سلیم کریم کے ساتھ ایک پُروقار تقریب کے دوران شادی کی تھی، پاکستان سمیت بھارت میں بھی اداکارہ کی دوسری شادی کے خوب چرچے ہوئے تھے۔