مہنگائی کی چکی میں پسے عوام پر مزید بوجھ،آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیاگیا

12-22-2023

(ویب ڈیسک)اوگراکی جانب سے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے  تحت سوئی ناردرن گیس کمپنی کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں ایک ڈالر31 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ کیا گیا ہے۔ سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت ایک ڈالر 41 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھائی گئی ہے،نوٹیفکیشن میں سوئی ناردرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 14 ڈالر 81 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ سوئی سدرن کے لیےآر ایل این جی کی قیمت 15 ڈالر 45 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی ہوگی۔ اوگرا نے نئی قیمتوں کا اعلان دسمبر کے لیے کیا ہے، نومبر میں سوئی ناردرن کے لیے آر ایل این جی کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 13 ڈالر 49  تھی جبکہ سوئی سدرن  کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 14 ڈالر 3 سینٹ تھی۔