واپڈا ٹاؤن: تجاوزات کیخلاف ایل ڈی اے ان ایکشن،متعدد املاک مسمار

12-22-2023

(لاہور نیوز) ایل ڈی اے اور ٹیپا کی ٹیموں نے واپڈ اٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے متعدد املاک مسمار اور سربمہر کردیں۔

کمشنر لاہور  محمد علی رندھاوا کی ہدایت پرصبح سے جاری آپریشن کے دوران واپڈا ٹاؤن میں کمرشل املاک سے تجاوزات ہٹا دی گئیں۔  مشترکہ ٹیموں نے سیٹ بیک ایریا میں پارکنگ کی خلاف ورزی پر کیکس اینڈ بیکس کو سربمہر کر دیا،  سیٹ بیک ایریا میں جنریٹر رکھنے پر  سیلون سے تجاوزات مسمارکرکے  املاک سربمہر کر دیں جبکہ رینبو سٹور کو  سربمہر کردیا گیا۔ ٹیموں نے مالمو بیکری، پرنس پان شاپ، کراچی پراٹھا اینڈ سویرا ملک، ای بی بی آئی ویفلز کو پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی پر مسمار کر دیا،   عثمانیہ ٹاور، البیک ریستوران  بھی پارکنگ ایریا میں تجاوزات قائم کرنے پر مسمار کردیا گیا۔ بی ایف سی، بیوٹی سیکرٹ عثمانیہ بیڈنگ کو سیٹ بیک ایریا میں تجاوزات قائم کرنے پر سربمہر کر دیا گیا۔