شہباز شریف کے این اے 132 قصور سے کاغذات نامزدگی جمع

12-22-2023

(لاہور نیوز) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے این اے 132 قصور سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔

سابق وزیراعظم شہباز شریف سابق ایم این اے ملک رشید احمد خان کی جگہ الیکشن لڑیں گے، قصور کے حلقہ این اے  132 سے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پنجاب بار کونسل کے ممبر ملک ریاض خاں ایڈووکیٹ نے وصول کئے تھے۔ دوسری جانب عام انتخابات 2024ء کیلئے مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے قومی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشست پر کاغذات نامزدگی کروا دیے، مریم اورنگزیب نے پنجاب اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشست پر بھی کاغذات جمع کروائے ہیں۔