شہر میں سموگ کا راج، فضائی آلودگی میں لاہور کا پہلا نمبر

12-22-2023

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں سموگ نے ڈیرے ڈال لیے، فضائی آلودگی میں لاہور ملک بھر کے شہر وں میں پہلے نمبر پر آگیا۔

تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے بعد متعلقہ محکمے بھی چھٹی پر چلے گئے، مصنوعی بارش کے بعد متعلقہ اداروں نےمجرمانہ خاموشی اختیار کرلی، محکمہ ماحولیات بھی لمبی تان کر سو گیا۔ شہر کا اوسط ایئرکوالٹی انڈیکس 386 تک پہنچ گیا، آلودہ ترین شہروں میں لاہور ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا، مال روڈ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس389 اور کینٹ میں 486 اےکیو آئی ریکارڈکیاگیا۔ دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے بھارت کا شہر دہلی396 ایئرکوالٹی انڈیکس کیساتھ پہلے نمبر پر ہے۔