انٹراپارٹی انتخابات کا فیصلہ رات 12 بجے سے پہلے جاری کیے جانے کا امکان

12-22-2023

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات کا فیصلہ رات 12 بجے سے پہلے جاری کر دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے قانونی تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی وفد کو شکایات کے اندراج کے لئے واٹس ایپ نمبر دیا اور کہا کہ آئندہ آپ کے جو بھی تحفظات ہوں تو واٹس ایپ پر شکایات بھیجیں۔