قومی و صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر جمع کاغذات کی تفصیلات سامنے آگئیں

12-22-2023

(لاہور نیوز) پنجاب میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر خواتین اور اقلیتوں کی نشستوں پر جمع کاغذات کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

پنجاب میں قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر 106 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،خواتین کی صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 363 خواتین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ اس کے علاوہ اقلیتوں کی نشستوں پر 93امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے، یاد رہے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 24دسمبر ہے۔