ماورا حسین نے زندگی کے یادگار لمحات کی تصاویر شیئر کردیں

12-22-2023

(ویب ڈیسک) خوبرو پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے اپنی زندگی کے یادگار لمحات کی تصاویر مداحوں کیساتھ شیئر کردیں۔

اداکارہ ماورا حسین نے فوٹو اینڈویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دلکش تصاویر پرمبنی پوسٹ جاری کی جس میں انہیں عمرہ کی ادائیگی کے بعد مقدس مقامات کی زیارت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔           View this post on Instagram                       A post shared by MAWRA (@mawrellous) مذکورہ تصاویر میں اداکارہ گلابی عبایا میں ملبوس خانہ کعبہ کے سامنے کھڑی ہیں جبکہ ساتھ ہی دیگر تصاویر میں وہ اللہ کا ذکر کرتی اور قرآنِ پاک کی تلاوت کرتی بھی نظر آرہی ہیں۔ تصاویر کے کیپشن میں ماورا نے لکھا کہ'میری زندگی   کا سب سے بہتر دن، دوبارہ یہاں کا دورہ کرنے کا مزید انتظار نہیں کرسکتی،یہ لمحات میں روز یاد کرتی ہوں۔