’’ کپتان شان مسعود آئے گا تو ان سے سوال کیجئے گا‘‘ رضوان کا فین کو جواب
12-22-2023
(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی دو روزہ پریکٹس میچ میں شائقین سے گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد رضوان سے میچ کے اختتام پر شائقین کرکٹر سوال کرتے ہیں کہ پہلے میچ میں آپکو کیوں ڈراپ کیا گیا، میلبرن ٹیسٹ میں آپ کھیلیں گے یا سرفراز احمد؟ جس پر وکٹ کیپر نے جواب دیا کہ کپتان شان مسعود آئے گا تو ان سے سوال کیجئے گا۔ ایک شائق نے پانچ دن پورے کھیلنے کا مشورہ دیا تو رضوان نے انہیں یہ کہہ کر خاموش کروادیا کہ ’’آپ آجائیں آپکو کھلا دیتے ہیں‘‘۔ واضح رہے کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو پرتھ ٹیسٹ میچ میں آرام کروایا گیا تھا جبکہ انکی جگہ سابق کپتان اور سینئر کرکٹر سرفراز احمد کو موقع دیا گیا تھا۔