محسن سپیڈ، گھوڑا چوک سگنل فری کوریڈور مکمل، آج افتتاح متوقع

12-22-2023

(لاہور نیوز) سپیڈ کے ساتھ سٹینڈرڈ بھی، برکت مارکیٹ گارڈن ٹاؤن سے گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ تک سگنل فری کوریڈور مکمل ہو گیا۔

 وزیراعلیٰ محسن نقوی کی مسلسل مانیٹرنگ اور دوروں کے نتیجے میں ایک اور میگا منصوبہ ریکارڈ مدت میں مکمل کر لیا گیا۔ گھوڑا چوک فلائی اوور منصوبے کا آج افتتاح متوقع ہے۔ گھوڑا چوک فلائی اوور 3 لینز پر مشتمل اور 742 میٹر طویل ہے۔  منصوبے کو اکتوبر 2023 میں شروع کیا گیا اور دسمبر کے اوائل میں مکمل کیا گیا، منصوبے کا کنٹریکٹ این ایل سی کو دیا گیا تھا۔ منصوبے کا 100 فی صد کام مکمل ہو چکا ہے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی کی طرف سے طے شدہ ٹائم لائن پر پراجیکٹ کو مکمل کیا گیا۔ روزانہ 2 لاکھ گاڑیوں کو آمدورفت میں سہولت ہوگی۔