کینگروز کیخلاف میلبرن ٹیسٹ: قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان
12-22-2023
(لاہور نیوز) آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیم کی پلیئنگ الیون میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔
منگل سے میلبرن میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں وکٹ کیپر سرفراز احمد کو ڈراپ کر کے محمد رضوان کو کھلائے جانے کا قوی امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم میں دوسری تبدیلی ان فٹ خرم شہزاد کی جگہ حسن علی اور میر حمزہ میں مقابلہ ہے جبکہ فہیم اشرف کو ڈراپ کر کے آف بریک باؤلر ساجد خان کو بھی کھلایا جا سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میلبرن ٹیسٹ میں فاسٹ باؤلر وسیم جونیئر کی شرکت کا کوئی امکان نہیں ہے اور پاکستان کی اننگز کا آغاز بدستور امام الحق اور عبداللہ شفیق ہی کریں گے۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 میچز کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے میلبرن میں شیڈول ہے، پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم کو شکست ہوئی تھی جبکہ تیسرا میچ 3 جنوری سے سڈنی میں شیڈول ہے۔