الیکشن کمیشن: کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں 2 روز کی توسیع

12-22-2023

(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں 2 روز کی توسیع کر دی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت بڑھا دیا ہے، کاغذات نامزدگی اب 24 دسمبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ فروری 2024ء میں ہونے والے عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن تھا، سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن سے کاغذات نامزدگی کے مدت میں توسیع کی درخواست کی تھی۔