ڈرامہ کوئین اداکارہ میرا کو نئی مصیبت نے گھیرلیا

12-21-2023

(لاہور نیوز) پاکستان فلم انڈسٹری کی ڈرامہ کوئین اداکارہ میرا کا ڈرائیور گھر سے ہیروں کا ہار اور قیمتی گھڑی لے اڑا۔

ذرائع کے مطابق ڈیفنس اے پولیس نے اداکارہ میرا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، ایف آئی آر کے مطابق میرا کے ڈرائیور قاسم نے گھر سے 80 لاکھ کے ڈائمنڈ اور 20 لاکھ کی گھڑی چوری کی۔ میرا کا کہنا ہے کہ چوری کی گئی گھڑی میں بھی ہیرے جڑے ہوئے تھے، چوری کی واردات کے وقت میں گھر پر موجود نہیں تھی۔ پولیس کے حکام کے مطابق ملزم کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جا رہےہیں جلد گرفتار کر لیں گے۔