خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے زندگی کی 39بہاریں دیکھ لیں

12-21-2023

(لاہور نیوز) پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان آج اپنی 39 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے کرئیر کا آغاز بطور وی جے کیا، ان کے مشہور ڈراموں میں ہم سفر اور شہر ذات قابلِ ذکرہیں جبکہ صدقے تمہارے، بن روئے سمیت کئی ڈراموں میں مقبولیت پائی۔ پاکستانی انڈسٹری سے بھرپور کامیابی کے بعد ماہرہ نے فلمی دنیا میں بھی قدم رکھا، یکم جنوری 2016میں ان کی پاکستانی فلم ہو من جہاں نمائش کے لیے پیش کی گئی ہے۔ ماہرہ خان نے بالی ووڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے، انہوں نے بالی ووڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رئیس میں مرکزی اداکارہ کا کردار ادا کیا، یہ ہندی انڈسٹری میں ان کی پہلی فلم ہے۔