گلبرگ: ایل ڈی اے کا تجاوزات کیخلاف آپریشن،16 املاک سیل

12-21-2023

(لاہور نیوز) کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ٹیپا اور ٹاؤن پلاننگ ونگ ایل ڈی اے نے گلبرگ میں آپریشن کے دوران 16 املاک کو سیل کردیا۔

ٹیموں نے مین بلیوارڈ گلبرگ کے اطراف میں آپریشن کیا، ٹیپا اور ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ نے مشترکہ آپریشن کرکے 16 املاک سیل کر کے تجاوزات کو ہٹا دیا۔ مشترکہ ٹیموں نے پارکنگ ایریا میں تجاوزات قائم کرنے پر صدیق ٹریڈ سینٹر کا مینجمنٹ آفس سیل کر دیا ، نجی بینک،کولوک ورک، کوسا نوسٹرا کو سربمہر کر دیا گیا، دفتر خاوان کے سیٹ بیک ایریا سے تجاوزات ہٹاکر سیل کر دیا گیا۔   — Lahore Development Authority (@LHRDevAuthority) December 21, 2023 ٹیموں کی جانب سے نجی بینک کا مینجمنٹ آفس سربمہر کردیاگیا،  ایمپائر سینٹر اورکنگسٹن پلازہ کے سیٹ بیک ایریا سے تجاوزات مسمار کر دی گئیں، شاپیئر کے سیٹ بیک ایریا سے تجاوزات ہٹا کر سیل کر دیا گیا۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے  ٹپسٹری سیون ریستوران، یمز ریستوان، اطہر شہزاد سیلون، کینسور، ٹیک ورکس کو بھی سربمہر کردیا جبکہ منی ٹاور اور لاہور سینٹر کے سیٹ بیک ایریا سے تجاوزات مسمار کر کے سیل کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ آپریشن سے قبل ان املاک کو تصیحی اقدامات کے لیے متعدد نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔