ای سی سی اجلاس، گندم کی امدادی قیمت 39 سو روپے فی من برقرار رکھنے کا فیصلہ
12-21-2023
(لاہور نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مالی سال 24-2023 کیلئے گندم کی امدادی قیمت 39 سو روپے فی من برقرار رکھنے کی منظوری دے دی۔
نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ای سی سی نے سرکاری پاور پلانٹس کو 262 ارب روپے ادائیگی سمیت پاور پلانٹس کو آئی پی پیز کی طرز پر تکنیکی گرانٹ کے طور پر رقم دینے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس میں گندم کی امدادی قیمت 3900 روپے فی من برقرار رکھنے کی منظوری دے دی گئی جبکہ تمباکو کی فصل کی کم ازکم قیمت کے تعین کی بھی منظوری دے دی گئی۔ ای سی سی نے پاکستان سٹیل ملز کے واجبات میں اضافے پر اظہار برہمی کیا اور وزارت صنعت و پیداوار کو پاکستان اسٹیل ملز بورڈ کی نا اہلی کا جائزہ لینے کی ہدایت دی گئی۔