پنجاب میں 15 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلے، نوٹیفکیشن جاری

12-21-2023

لاہور: (حسن رضا) پنجاب حکومت نے الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد 15 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کردیئے۔

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنرز کے تقررو تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سرمد حسین کو اسسٹنٹ کمشنر جھنگ تعینات کردیا گیا، ثمینہ بشیر سیکشن آفیسر ایڈمن ون کو اسسٹنٹ کمشنر چکوال، احمد شیر کو اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور صدر تعینات  جبکہ بابر علی سیکشن آفیسر کیبنٹ ٹو کا تبادلہ کردیا گیا۔ پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق بابر علی کو اسسٹنٹ کمشنر لاہور سٹی تعینات کیا گیا ہے جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ عبدالوہاب خان اسسٹنٹ کمشنر مری اور فیصل احمد اسسٹنٹ کمشنراحمد پور ایسٹ تعینات کیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ذوالقرنین سلیم اسسٹنٹ کمشنر جام پور، آفتاب احمد ڈوگر اسسٹنٹ کمشنرروجھان، اریج علی حیدر گوندل اسسٹنٹ کمشنرفیصل آباد صدر اور سلمان قیوم شیخ اسسٹنٹ کمشنرنارووال میں فرائض سرانجام دیں گے۔ اسی طرح انزعباسی اسسٹنٹ کمشنردینہ کا تبادلہ کر کے انہیں اسسٹنٹ کمشنرفتح جھنگ تعینات کردیا گیا جبکہ ان کی جگہ سعدیہ ڈوگر کو اسسٹنٹ کمشنردینہ تعینات کیا گیا ہے۔  اسسٹنٹ کمشنرکوٹ رادھا کشن ماہین فاطمہ کو عہدے سے ہٹا کر ماہم مشتاق کو اسسٹنٹ کمشنرکوٹ رادھا کشن تعینات کیا گیا ہے جبکہ محمد ثاقب کو اسسٹنٹ کمشنرتلہ گنگ تعینات کیا گیا ہے۔