زیرتربیت موٹروے پولیس افسران کا سیف سٹیز کا دورہ، ورکنگ کا معائنہ

12-21-2023

(لاہور نیوز) زیر تربیت موٹروے پولیس افسران نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ کیاہے۔

ترجمان سیف سٹیز کے مطابق وفد میں موٹر وے ٹریننگ سینٹر شیخوپورہ کے زیر تربیت افسران اور فیکلٹی ممبران شریک تھے،  زیر تربیت افسران کو سیف سٹیز کے مختلف شعبہ جات کی ورکنگ دکھائی گئی۔   — Safe City (@PSCAsafecities) December 21, 2023 اتھارٹی ترجمان کا کہنا تھا کہ افسران کو انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور جدید مواصلاتی نظام بارے بریفنگ دی گئی،  افسران کو الیکٹرانک ڈیٹا سنٹر اور میڈیا مینجمنٹ سینٹر کی ورکنگ بارے بتایا گیا۔  وفد کے شرکاء کا کہنا تھا کہ سیف سٹی کی بدولت جرائم میں کمی اور ٹریفک مینجمنٹ میں بہتری آئی ہے،سیف سٹی کا دورہ ٹریننگ کا لازمی جزو ہے،جدید انفراسٹرکچر کی ورکنگ متاثر کن ہے۔