سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کو حفاظتی ضمانت دینے کی استدعا مسترد
12-21-2023
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کو حفاظتی ضمانت دینے کی استدعا مسترد کردی۔
لاہور ہائیکورٹ میں سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے حفاظتی ضمانت دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے قاسم سوری کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔ دوران سماعت پنجاب حکومت نے قاسم سوری کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات پیش کردیں ، سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ قاسم سوری کے خلاف دو انکوائریز اور ایک مقدمہ درج ہے۔ بعدازاں عدالت نے سرکاری وکیل کی رپورٹ کی روشنی میں درخواست نمٹا دی۔