انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں معمولی اضافہ

12-21-2023

(لاہور نیوز) انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 283 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 90 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 25 پیسے کمی کے ساتھ ڈالر 284 روپے 25 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔