یو ایس اوپن جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں حذیفہ ابراہیم کو شکست

12-21-2023

(ویب ڈیسک) یو ایس اوپن جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں شکست کے بعد پاکستان کے حذیفہ ابراہیم نے سلور میڈل حاصل کر لیا۔

یو ایس اوپن جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں کامیاب ہونے والے امریکا کے ریشی سری واستوو نے گولڈ میڈل جیت لیا ہے، ٹاپ سیڈ امریکی پلیئر نے حذیفہ ابراہیم کو 1-3 سے شکست دی، شکست کی صورت میں حذیفہ ابراہیم سلور میڈل کے حقدار ٹھہرے ہیں۔ حذیفہ ابراہیم اور ٹاپ سیڈ امریکا کے ریشی سری واستوو کے درمیان فائنل میں دلچسپ مقابلہ ہوا، حذیفہ نے پہلا گیم 11-5 سے جیتا جبکہ دوسرے گیم میں سخت مقابلے کے بعد ریشی سری واستوو نے 13-11 سے کامیابی حاصل کی، اس کے بعد ریشی سری وستوو نے 2 گیمز 11-5 اور 11-5 سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔