اظہر علی کو پی سی بی میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

12-20-2023

(ویب ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔

   ذرائع کے مطابق سابق کپتان اظہر علی کو پی سی بی کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا ڈائریکٹر بنایا جاسکتا ہے، این سی اے کے چارج کےلیے اظہر علی اور پی سی بی حکام کے درمیان بات چیت جاری ہے، تقرری پر اس ماہ کے آخر تک حتمی فیصلہ ہوجائے گا۔ سابق کپتان نے پاکستان کی جانب سے 97 ٹیسٹ اور 53 ایک روزہ میچز کھیلے ہیں، ڈائریکٹر اکیڈمیز کیلئے پی سی بی نے ڈائریکٹر اکیڈمیز کیلئے کم از کم 25 ٹیسٹ میچز کے تجربے کی شرط رکھی تھی ۔