سگریٹ نوشی دماغ کی کیا حالت کرتی ہے؟ماہرین کی دہلا دینے والی تحقیق جاری

12-20-2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نے جاری کردہ تحقیق میں کہا ہے کہ سگریٹ نوشی کرنے سے دماغ کی جسامت سکڑ جاتی ہے۔

رپورٹ کےمطابق محققین نے حالیہ مطالعے میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ جو لوگ سگریٹ نوشی کرتے ہیں، ان میں ایک عرصے کے بعد دماغ کا سائز چھوٹا ہوجاتا ہے۔کم حجم کا دماغ کئی ذہنی و علمی صلاحیتوں کے مسائل سے منسلک ہے جیسے کہ ڈیمنشیا اور الزائمر وغیرہ۔  تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ اگرچہ سگریٹ نوشی چھوڑنے سے مزید نقصان سے بچا جاسکتا ہے، تاہم دماغ کا جو حصہ ختم ہوچکا ہے، وہ دوبارہ پیدا نہیں ہوسکتا۔