عائشہ عمر کو بیکنگ سوڈے کا پانی پینے کا مشورہ دینا مہنگا پڑگیا، عوام کی اداکارہ پر تنقید

12-20-2023

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ عائشہ عمر کی جانب سے بیکنگ سوڈے کا پانی پینے کا مشورہ دینے پر عوام نے تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں عائشہ عمر کااپنی فٹنس پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ ہر روز پانی میں بیکنگ سوڈا ملا کراستعمال کرتی ہیں جبکہ انہوں نے مداحوں کو مشورہ دیا کہ جن افراد کو تیزابیت کا مسئلہ ہے، وہ ہر روز بیکنگ سوڈے کا پانی استعمال کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیکنگ سوڈے میں الکلی دھات کے اجزا ہوتے ہیں، اس لیے یہ تیزابیت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔ عائشہ عمر کی جانب سے لوگوں کو بیکنگ سوڈےکا پانی پینے کا مشورہ دیے جانے کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا اور صارفین نے لکھا کہ اداکارہ کے مشورے کسی کے لیے صحت کے سنگین مسائل بھی پیدا کرسکتے ہیں۔