نواز شریف کا مانسہرہ سے بھی الیکشن لڑنے کا امکان

12-20-2023

(ویب ڈیسک) مانسہرہ میں کاغذات نامزدگی وصولی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کا مانسہرہ سے بھی الیکشن لڑنے کا امکان ہے، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 سے 15 امیدوار نے کاغذات حاصل کر لئے، نواز شریف نے بھی این اے 15 سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے۔ این اے 14 سے سابق وفاقی وزیر سردار محمد یوسف سمیت 20 امیدواروں نے کاغذات حاصل کر لئے، پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری و سابق وزیر شجاع سالم خان نے بھی این اے 14 سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے۔