شہباز شریف سمیت اہم سیاسی رہنماؤں نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے

12-20-2023

(لاہور نیوز) عام انتخابات کے سلسلہ میں کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرانے کے پہلے دن شہباز شریف سمیت اہم سیاسی رہنماؤں نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے۔

سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے این اے 123 اور پی پی 158 سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے، رہنما مسلم لیگ (ن) رانا مبشر اقبال نے این اے 124 سے کاغذات نامزدگی حاصل کئے۔ رہنما مسلم لیگ (ن) نذیر چوہان نے پی پی 162 سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے، آئی پی پی کے صدر نے این اے 119، پی پی 149 اور پی پی 150، رہنما آئی پی پی شعیب صدیقی نے این اے 119 سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے۔ رہنما پی ٹی آئی شفقت محمود نے این اے 128 سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے، ڈاکٹر یاسمین راشد نے پی پی 174 اور میاں اسلم اقبال نے پی پی 171 سے کاغذات نامزدگی حاصل کئے ہیں۔