سٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز بھی مندی، کاروباری کا منفی رجحان رہا
12-20-2023
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رحجان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا، سٹاک ایکسچینج میں مندی کے بعد 100 انڈیکس 385 پوائنٹس کمی کے ساتھ 62 ہزار 448 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ سٹاک مارکیٹ میں آج 20 ارب 41 کروڑ 11 لاکھ 19 ہزار 149 روپے مالیت کے 66 کروڑ 26 لاکھ 24 ہزار 425 شیئرز کا لین دین ہوا۔