انٹربینک میں ڈالر مزید سستا، روپیہ مستحکم ہونے لگا

12-20-2023

(لاہور نیوز) پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 11 پیسے کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 90 پیسے پر بند ہوا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 01 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، انٹر بینک میں ڈالر 50 پیسے اضافے کیساتھ 285 روپے 50 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔