بجلی ایک روپیہ 15 پیسے فی یونٹ مہنگی، صارفین پر 22 ارب کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا
12-20-2023
(لاہورنیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی مزید مہنگی کر دی۔
نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا جس کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں 1 روپیہ 15 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے، قیمتوں میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک کے علاوہ تمام صارفین پر ہو گا۔نیپرا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2024سے ہو گا جو مارچ 2024 تک لاگو رہے گا۔ واضح رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 22ارب 29کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔