ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کا ٹرانس جینڈر طلبہ کیلئے دس ہزار روپے ماہانہ وظیفہ مقرر
12-20-2023
(لاہور نیوز) لاہور میں ٹرانس جینڈر طلبہ کو وظائف ملیں گے۔ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے دس ہزار روپے ماہانہ وظیفہ مقرر کر دیا۔
صرف سکول میں رجسٹرڈ ہونے والے خواجہ سراؤں کو ماہانہ دس ہزار روپے وظیفہ ملے گا۔ پانچ ہزار روپے وظیفہ اور پانچ ہزار روپے کرایہ کی مد میں دیا جائے گا۔ خواجہ سراؤں کو وظائف کے حصول کیلئے صرف 80 فیصد حاضری برقرار رکھنا ہو گی۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول برکت مارکیٹ میں ٹرانس جینڈرز کی کلاسز کا سلسلہ ایک سال سے جاری ہے۔ سکول میں ہفتے کے پہلے تین روز کلاسز ہوتی ہیں۔ ماہر اساتذہ کی نگرانی میں خواجہ سراؤں کو تعلیم دی جارہی ہے۔ خواجہ سراؤں کو مفت تدریس ، درسی کتب اور کھانا بھی دیا جا رہا ہے۔