کیا آپ جانتے ہیں ہم ورزش کے دوران کونسی غلطیاں کرتے ہیں؟
12-20-2023
(ویب ڈیسک)ماہرین نے ورزش کے دوران کی جانیوالی معمولی غلطیوں سے پردہ اٹھا دیا۔
رپورٹ کے مطابق ورزش کے دوران کچھ عمومی غلطیاں ہیں جن کا اگر خیال نہ رکھا جائے تو ورزش کے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں مشکلات درپیش آسکتی ہیں،جن میں اول نمبر پر وزرش سے پہلے جسم کو ہلکی پھلکی ورزش کے ذریعے تیار نہ کرنا اور ورزش کے بعد جسم کو آرام نہ دینا۔دوسرے نمبر پر ورزش کے دوران غلط جسمانی حالت سے ورزش کے دوران کوئی حادثہ پیش آسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تیسرے نمبر پر جسم کی تھکاوٹ یا درد کو نظرانداز کرتے ہوئے قوتِ برداشت سے زیادہ ورزش کرنا بھی ایک غلطی ہے جسے کبھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیے اسی طرح چوتھے نمبر پر ورزش شروع کرتے ہی اسے شدت میں لے آنا ہے جبکہ صحیح طریقہ یہ ہے کہ ورزش کو درجہ بدرجہ بڑھایا جائے۔ ماہرین نے آخر میں سب سے بڑی اور اہم غلطی کی جانب متوجہ کرواتے ہوئے کہاکہ ورزش سے جلد نتائج کی امید کرنا آگے چل کر مایوسی کا سبب بن سکتا ہے۔ ورزش میں صبر ایک اہمیت رکھتا ہے جس سے آپ موثر طریقے سے اپنی جسمانی صحت کے مطلوبہ نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔