پی ایچ اے نے جیلانی پارک میں بونسائی گارڈن تیار کر لیا

12-20-2023

(لاہور نیوز) جیلانی پارک میں ایک اورخوبصورت اضافہ ہو گیا، پی ایچ اے کی جانب سے بونسائی گارڈن تیار کر لیا گیا۔

اس بونسائی گارڈن میں درجن سے زائد مختلف اقسام کے درخت رکھے گئے ہیں جن کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔ یہ بونے درخت سائز میں چھوٹے ہونے کی وجہ سے گھروں، دفاتر اور پارکس میں خوبصورتی کیلئے رکھے جا سکتے ہیں اور ان کی موجودگی سے تازہ آکسیجن بھی عام درختوں کی طرح مہیا ہوتی ہے۔ پی ایچ اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بہت جلد بونسائی گارڈن کا افتتاح کر دیا جائے گا۔ بڑھتی ہوئی سموگ کے پیشِ نظر جیلانی پارک میں بونسائی گارڈن کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔