لاہور: مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

12-20-2023

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کے ہاتھوں مارا گیا۔

پولیس ملزم کو شناخت کیلئے لے جا رہی تھی کہ لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں گھات لگائے ساتھیوں نے ملزم کو چھڑوانے کیلئے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ملزم مارا گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، ہلاک ہونے والا ملزم سنگین نوعیت کی مختلف وارداتوں میں مطلوب تھا، پولیس نے لاش ہسپتال منتقل کر کے فائرنگ کرنے والے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔