ٹیکس کی عدم ادائیگی، گوشوارے جمع نہ کرانے پر عاطف اسلم کے گرد ایف بی آر کا گھیرا تنگ

12-20-2023

(لاہور نیوز) معروف گلوکار عاطف اسلم کے گرد ایف بی آر نے گھیرا تنگ کردیا۔

ذرائع کے مطابق عاطف اسلم ایڈوانس ٹیکس کی عدم ادائیگی، سال 2023ء کے گوشوارے اور آڈٹ کیلئے ریکارڈ جمع نہ کرانے پر ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے، ایف بی آر نے عاطف اسلم کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر نوٹس جاری کرکے 22 دسمبر کی ڈیڈلائن دیدی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ گلوکار عاطف اسلم نے متعدد نوٹسز کے باوجود سال 2020ء کے آڈٹ کیلئے بھی ایف بی آر کو ریکارڈ بھی جمع نہیں کرایا، ایف بی آر نے نوٹسز کے باوجود آڈٹ کیلئے ریکارڈ جمع نہ کرانے پر گلوکار عاطف اسلم کو جرمانہ عائد کیا تھا۔ گلوکار عاطف اسلم نے ڈیڈلائن گزرنے کے باوجود تاحال دوسرے کوارٹرز کا ایڈوانس ٹیکس بھی جمع نہیں کرایا۔