وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد نے انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں دس فیصد کمی کروا دی

12-20-2023

(لاہور نیوز) حکومت پنجاب کا انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا احسن اقدام سامنے آ گیا۔ وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد نے کرایوں میں دس فیصد کمی کروا دی۔

صوبائی وزیر کی ہدایت پر ضلعی کنٹرول روم میں مسلسل مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے۔ ضلعی کنٹرول روم سیکرٹری آر ٹی اے اور ایس پی ٹریفک کی زیر نگرانی کام کر رہا ہے۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد کا کہنا ہے کہ  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث عوام کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے، حکومت پنجاب کے احکام پر عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے، پبلک ٹرانسپورٹ میں اوور لوڈنگ اور اوورچارجنگ کی روک تھام بھی یقینی بنائی جا رہی ہے، عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔