برائلر گوشت کی قیمت میں 18 روپے فی کلو اضافہ

12-20-2023

(لاہور نیوز) شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت میں مزید 18روپے کا اضافہ ہو گیا۔

برائلر گوشت کی قیمت اضافے سے 463 روپے ہو گئی۔ مارکیٹ میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت 12 روپے اضافے سے 319 روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 359 روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔ اوپن مارکیٹوں میں پرچون سطح پر دکانداروں کی جانب سے فی انڈا 35روپے کا فروخت کیا جارہا ہے جبکہ درجن انڈوں کی خریداری پر بھی 20 سے 30 روپے اضافی وصول کئے جا رہے ہیں۔