آئی جی پنجاب نے سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے، صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب

12-20-2023

(لاہور نیوز) صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل کا کہنا ہے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل نے کہا آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ہماری میٹنگ ہوئی ہے، آئی جی پنجاب نے وعدہ کیا ہے جتنی سکیورٹی چاہئے ہو گی فراہم کریں گے، ابھی دو دن باقی ہیں، لوگ آئیں اور کاغذات جمع کرائیں۔ سعید گل  نے کہا لیسکو کا آفیسر انجینئر ہوتا ہے، یہ نہیں کہہ سکتے کہ لیسکو کے افسران کا کوئی لیول نہیں، ہم نے بہت ہائی سطح پر بات کی ہوئی ہے، ہمارے ڈسٹرکٹ میں ایک ریٹرننگ آفیسر ہوتا ہے، لاہور ہمارا سب سے بڑا ڈسٹرکٹ ہے یہاں 3 ریٹرننگ آفیسرز ہیں۔ سعید گل نے مزید کہا آئین کہتا ہے گورنمنٹ کے تمام ادارے الیکشن کمیشن کو اسسٹ کریں گے، میرے لئے الیکشن کے حوالے سے کوئی چیلنج نہیں۔