یونیورسٹی آف سرگودھا کا 10 واں کانووکیشن کل منعقد ہو گا

12-20-2023

(ویب ڈیسک) یونیورسٹی آف سرگودھا کا 10 واں کانووکیشن (کل) جمعرات ،21 دسمبر کو منعقد ہو گا۔

کانووکیشن کی صدارت گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کریں گے۔ یونیورسٹی آف سرگودھا کے دسویں کانووکیشن کا آغاز 21 دسمبر صبح 11 بجے ہو گا جس میں بطور خاص گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن شرکت کرتے ہوئے امتیازی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو میڈلز اور ڈگریوں سے نوازیں گے۔ کانووکیشن کے پہلے روز چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد بھی بطور مہمانِ اعزاز شریک ہوں گے۔ کانووکیشن کے دوسرے روز چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر اور تیسرے روز ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد ڈاکٹر ضیا الحق قیوم مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ سرگودھا یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے کانووکیشن کے انعقاد کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔