نومبر میں ڈسکوز کو 7 ارب 28 کروڑ یونٹ بجلی دی گئی
12-20-2023
(ویب ڈیسک) نومبر میں ڈسکوز کو 7 ارب 28 کروڑ یونٹ بجلی دی گئی، حکومت کی جانب سے مختلف ذرائع سے حاصل ہونے والے بجلی یونٹس کے اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق پن بجلی ذرائع سے دو ارب 75 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی، مقامی کوئلے سے 98 کروڑ اور درآمدی کوئلے سے 48 کروڑ یونٹ بجلی حاصل ہوئی، قدرتی گیس سے 69 کروڑ یونٹ بجلی بنائی گئی، آر ایل این جی سے 79 کروڑ یونٹس بجلی 23 روپے فی یونٹ کے حساب سے پیدا کی گئی، ایران سے 27 روپے فی یونٹ بجلی درآمد کی گئی ہے۔ دوسری جانب سی پی پی اے نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 66 پیسے اضافے کیلئے درخواست دائر کر دی، قیمتوں میں اضافہ نومبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر 27 دسمبر کو سماعت کرے گی، منظوری کی صورت میں صارفین پر 40 ارب سے زائد بوجھ پڑے گا۔