مومنہ اقبال پنجاب میں تھانوں کی اپ گریڈیشن اور تعمیراتی کاموں کی معترف

12-20-2023

(ویب ڈیسک) خوبرو پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے پنجاب میں تھانوں کی اپ گریڈیشن اور تعمیراتی کاموں کی تعریف کی ہے۔

اداکارہ مومنہ اقبال اسپیشل انیشی ایٹو پولیس سٹیشنز  پراجیکٹ (SIPS) کے تحت تھانوں کی اپ گریڈیشن، فوری سروسز اور رعنائی و خوبصورتی سے متاثر ہوکر تھانہ مستی گیٹ پہنچیں جہاں  اے ایس پی شازیہ اسحاق نے اُن کا استقبال کیا۔ مومنہ نے   ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائر قاضی علی رضا سے بھی ملاقات کی، انہوں نے اداکارہ  کو اسپیشل انیشی ایٹو پولیس سٹیشنز  پراجیکٹ اور تھانوں کی سروسز سے آگاہ کیا۔ ایس پی سٹی نے مومنہ اقبال کو کیومیٹک مشین، فرنٹ ڈیسک اور فسیلی ٹیشن آفیسر سمیت میسر آنے والی سہولیات سے متعلق بریف کیا۔ اس موقع پر مومنہ اقبال نے کہا کہ بحیثیت خاتون تھانے میں آ کر تحفظ کا احساس محسوس ہوا، اداکارہ نے آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں تھانوں کی اپ گریڈیشن اور تعمیراتی کاموں کو سراہا۔