رواں سال صوبہ بھر کے تھانوں میں 1 ملین سے زائد مقدمات درج کئے گئے

12-20-2023

(ویب ڈیسک) پہلی دفعہ صوبہ بھر کے تھانوں میں 1 ملین سے زائد مقدمات درج کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ریجن میں سب سے زیادہ مقدمات درج ہوئے ہیں۔ رواں سال شہریوں کی درخواستوں پر 10 لاکھ 65 ہزار 720مقدمات درج کئے گئے ہیں جس میں سے لاہور ریجن میں سب سے زیادہ مقدمات درج ہوئے جن کی تعداد 3 لاکھ 46 ہزار 677 ہے۔ اس کے علاوہ شیخوپورہ ریجن 84471، گوجرانوالہ ریجن میں 86623 مقدمات درج ہوئے۔ راولپنڈی ریجن میں 69822 مقدمات درج ہوئے، سرگودھا 48300، فیصل آباد میں 105605 مقدمات درج کئے گئے۔