زیر تربیت اے ایس پیز کا سیف سٹیز کا دورہ، مختلف شعبوں کا معائنہ

12-20-2023

(لاہور نیوز) 51 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے زیر تربیت اے ایس پیز کے وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ کیا۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی نے بتایا ہے کہ وفد کو مختلف شعبوں بارے مینجنگ ڈائریکٹر محمد احسن یونس، چیف ایڈمنسٹریشن آفیسر شعیب محمود اور آپریشن کمانڈر شفیق احمد نے بریفنگ دی،زیر تربیت افسران کو انٹیگریٹڈ ایمرجنسی 15، فارنزک ایویڈنس کی اہمیت اور ای چالان سسٹم بارے بریف کیا گیا۔   — Safe City (@PSCAsafecities) December 20, 2023 ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی نے کہا کہ پنجاب کے 19 شہروں میں ڈی آئی سی تھری سینٹرز قائم کر رہے ہیں، تمام اربن سینٹرز کو کیمروں سے کور کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ وفد کے شرکاء نے کہا کہ سیف سٹی آنا ٹریننگ کے خوشگوار تجربات میں سے ایک ہے، جدید ٹیکنالوجی کا شاہکار منصوبہ کرائم فائٹنگ میں مثالی کردار ادا کر رہا ہے۔ ایس ایس پی آپریشنر آئی سی تھری رفعت بخاری نے زیر تربیت افسران کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔