بیس بال کی عالمی رینکنگ میں پاکستانی ٹیم نے کتنے درجے ترقی حاصل کی ہے؟جانئے
12-19-2023
(ویب ڈیسک)بیس بال کی عالمی رینکنگ میں پاکستان نے گیارہ درجے ترقی کرلی۔
رپورٹ کےمطابق عالمی بیس بال اینڈ سوفٹ بال کنفیڈریشن نے نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس میں پاکستان 155 پوائنٹس کے ساتھ 38 ویں پوزیشن پر آگیا ہے۔حال ہی میں تائیوان میں ختم ہونے والی ایشین بال چیمپئن شپ میں پاکستان شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے پانچویں نمبر پر رہا تھا، اس کارکردگی کی وجہ سے پاکستان واحد ٹیم ہے جس کو 11 درجے کا جمپ ملا ہے۔ نئی رینکنگ میں جاپان کی سبقت برقرارہے، میکسیکو دوسرے، امریکا تیسرے نمبر پر ہے،اسی طرح جنوبی کوریا کی چوتھی اور چائنزتائی پے کی پانچویں پوزیشن ہے۔ روایتی حریف بھارت کا 68 نمبر ہے۔ پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ نے عالمی رینکنگ میں نمایاں بہتری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں بیس بال میں بہت ٹیلنٹ ہے۔