روپے کی قدر میں اضافہ، انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

12-19-2023

(لاہور نیوز) انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار ، روپے کی قدر بحال ہونے لگی۔

رپورٹ کےمطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 20 پیسے کی کمی دیکھی گئی ہےجس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 01 پیسے پر بند ہوا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 21پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے، انٹر بینک میں ڈالر 50 پیسے اضافے کیساتھ 285 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔