گندم کی امدادی قیمت کا تعین: اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا

12-19-2023

(لاہور نیوز) نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل 20 دسمبر کو ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ سیزن کے دوران گندم کی امدادی قیمت کے تعین کا فیصلہ کیا جائے گا، گورنمنٹ پاور پلانٹس کو ادائیگیوں کیلئے 262 ارب کی منظوری دی جائے گی۔ اجلاس میں گورنمنٹ پاور پلانٹس کیلئے رقم کی منظوری ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی دی جائے گی، کے الیکٹرک کے واجبات کی ادائیگی کیلئے 57 ارب ایڈوانس سبسڈی منظوری کا بھی امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں رواں مالی سال کے دوران آئی بی کو اضافی 25 کروڑ فنڈز کی منظوری کا امکان ہے، آئندہ مالی سال کے دوران تمباکو پر عائد سیس ریٹ کی نظرثانی بھی کی جائے گی۔